نیٹو کی جانب جھکاؤ پر پیوٹن کا فن لینڈ کو انتباہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کا پڑوسی ملک فن لینڈ مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو ) میں شمولیت کا خواہاں ہے اور روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اس نے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔اس حوالے سے امکان ہے کہ فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو اتوار کو نیٹو میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کر سکتے ہیں۔سوئیڈن اور فن لینڈ پر حملہ ہوا تو برطانیہ مدد کرے گا، معاہدہ طے پاگیااس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی گزشتہ دونوں سوئیڈن اور فن لینڈ کے دورے کیے تھے اور دونوں ممالک سے یہ معاہدہ طے کیا تھا کہ اگر حملہ ہوا تو وہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ یہ معاہدہ بھی ممکنہ روسی خطرے کے پیش نظر تھا۔اب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو کو خبردار کیا ہے کہ فن لینڈ کی جانب سے عسکری غیر جانبداری کو ختم کرنا ایک غلطی ہوگی۔روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیوٹن نے فن لینڈ کے صدر کو ٹیلی فونک گفتگو میں پیغام دیا ہے کہ ’چونکہ روس کی جانب سے فن لینڈ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے لہٰذا عسکری غیر جانبداری کی پالیسی کو ختم کرنا ایک غلطی ہوگی۔‘پیوٹن نے کہا کہ فن لینڈ کے سیاسی رجحان میں اس قسم کی تبدیلی سے روس اور فن لینڈ کے گزشتہ کئی برسوں کے دوران استوار ہونے والے تعلقات پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کردیدونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی جہاں روس 24 فروری سے فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔پیوٹن نے اپنے فنش ہم منصب کو بتایا کہ یوکرین نے مذاکرات کو تقریباً معطل کر رکھا ہے اور سنجیدہ و تعمیری بات چیت میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہا۔



  تازہ ترین   
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر