اداروں کوکمزوراوربےخبرسمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کو کمزور اوربے خبرسمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں۔شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ جوکھڈا سازش عمران خان کے لئے بنائی گئی تھی اپوزیشن خود اس کھڈے میں گرگئی۔ جولوگ اداروں کو کمزوراوربے خبرسمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جس نیب قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈرآتے ہیں اسے ختم کیا جارہا ہے۔شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف کیس واپس لینے سے انکار پرڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کو ہٹا دیا گیا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 4 دن کی یاترا (ن) لیگ سے مزید غلط فیصلے کروا کے اسے مزید پھنسائے گی اورملک کو ڈیفالٹ کرائے گی۔ آئندہ 15 دن سیاست میں بہت اہم ہونگے۔ اگر 15 مئی کو فیصل آباد اور 20 مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر