قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے: وزیر قانون

لاہور(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں تقریب سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے خلاف مقدمات کا قانونی طور پر دفاع کریں گے اور میرٹ پر سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگلے الیکشن سے پہلے واپس آجائیں گے۔وزیر قانون کاکہنا تھاکہ قبل از وقت انتخابات اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوں گے۔دوسری جانب تقریب سے خطاب میں صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ آئینی بحران ختم کرنے کیلئے عدلیہ کا کردار قابل تحسین ہے. عدلیہ آئین کا تحفظ کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر