خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی فورسز کا حملہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کرتے ہوئے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے شہید خاتون صحافی کا تابوت زمین پر گر گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیریں ابوعاقلہ کی نماز جنازہ میں 10ہزار افراد نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے، بھگدڑ مچ گئی کی وجہ سے تابوت سنبھالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحقخیال رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق ہوگئی تھیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرین ابو ابوعاقلہ کو اسرائیلی فوج کے آپریشن کی کوریج کے دوران سر میں گولی لگی تھی، جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں شیریں ابوعاقلہ کو پریس شرٹ اور ہیلمٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔شیریں ابوعاقلہ کئی دہائیوں تک اسرائیل اور فلسطینیوں کو کور کیا،خاتون صحافی کے ساتھیوں اور دوستوں نے اُن کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافت کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کے قتل پر کہا تھا کہ خاتون صحافی کے قتل کی شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیے، فریقین کو تحقیقات میں حصہ لینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ خاتون صحافی کے قتل کے ذمہ دار مکمل طور پر اسرائیلی حکام ہیں، صحافی کے قتل کی اسرائیلی حکام کیساتھ تحقیقات مسترد کرتے ہیں۔فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کی آخری رسومات ادامحمود عباس نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیل پر اعتماد نہیں ہے، فلسطینی اتھارٹی فوری انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائے گی۔فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کی آخری رسومات اداواضح رہے کہ فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی ہیں۔فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، امریکاغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی شیریں ابوعاقلہ کی آخری رسومات رملہ میں صدارتی کمپاؤنڈ میں ادا کی گئیں،فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی کو آخری رسومات سے قبل گارڈ آف آنرپیش کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر