اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النہیان پہلے عالمی رہنما تھے جنہوں نے شہید بینظیر بھٹو کا متحدہ عرب امارات میں استقبال کیا جب کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان وہ آخری عالمی رہنما تھے جن سے 2007 میں متحدہ عرب امارات سے نکلتے وقت بینظیر نے ملاقات کی تھی۔
Sheikh Zayed Bin Sultan Al Nahyan was the first world leader to welcome Shaheed Benazir Bhutto to the UAE and Sheikh Khalifa Bin Zayed Al Nahyan was the last world leader she met when leaving the UAE in 2007. We mourn together today. My deepest condolences to the family & UAE 💔 https://t.co/0d0WbtVMTT
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 13, 2022
انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے ان کے خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔



