وزیر داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

لندن (نیشنل ٹائمز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔لندن میں دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں ملکی معیشت اور تمام سیاسی اصولوں کو تباہ کر دیا۔

قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلوں کا اعلان تمام اتحادیوں کی حمایت اور منظوری سے کیا جائے گا۔رانا ثناء اللہ نے اس ماہ کے آخر تک اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات ہوئی لیکن چونکہ اتحادی حکومت ہے لہٰذا معاملہ متفقہ فیصلے کے لیے کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اگر ان کی گرفتاری ضروری سمجھی گئی تو ایسا کیا جائے گا۔نواز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔اگر کابینہ میں فیصلہ ہوا کہ ان کو نہیں آنے دینا تو بیس لاکھ تو بہت دور کی بات ہے 20 لوگ بھی وہاں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی نے حکومت کو وارننگ دے دی ‘ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کی کال پر جیسے ہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گر جائے گی ، امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائے گا ، گرفتاریاں ہوئیں توجیلیں بھرجائیں گی ۔
لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے ، نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بے نقاب ہوجائیں گے ، الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیوں کہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر