عوام کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں بلکہ انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں بلکہ انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں، پاکستان کو امریکی غلامی اور تھری اسٹوجز سے آزادی دلانی ہے، ملک کی قیادت کا فیصلہ مفرور نہیں عوام کرے گا، پیغام دیتا ہوں کہ اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی توعوام کا سمند ر سب کو بہا کر لے جائے گا۔
انہوں نے مردان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے، مردان کے لوگو،میرایہاں آنے کا مقصد کہ آپ سب کو تیار کررہاہوں کہ جب کال دوں گا تو آپ نے میرے ساتھ اسلام آباد آنا ہے،میں آپ کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی کی جدوجہد کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں، نوجوان کون ہیں جو میری عمر سے کم عمر کا ہے، یعنی جو 70سال سے کم عمر کا ہے وہ نوجوان ہے،میں بچوں کو بھی دعوت دینے آیا ہوں، جس طرح تحریک پاکستان میں خواتین بچے سب شامل تھے۔

لندن میں بیٹھا مفرور ڈاکو بھی سن لے، تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے ، قوم فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کی قیادت کون کرے گا، یہ پاکستان پر فیصلہ کن وقت ہے، امریکا کے غلام اور ڈاکوؤں کا ٹولہ تھری اسٹوجز ، شریف، زرداری بڑی بیماری، اور ڈیزل ہے، ڈیزل نے آتے ہی سب سے زیادہ پیسے والی وزارت پکڑ لی ہے، این ایچ اے سڑکیں بنانے میں سب سے زیادہ کمیشن ہوتی ہے، مردان کے لوگوں سن لیں سب کو یہاں کھڑے ہوکر پیغام دے دیا ہے، اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو جو سمند ر اسلام آباد آرہا ہے یہ سب کو بہا کر لے جائے گا، پورا پاکستان تیار ہے، ملک کی توہین کی گئی، قوم کو ذلیل کیا گیا، امریکا میں ایک چھوٹا سا سرکاری نوکر ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو کہتا ہے کہ اگر عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سے نہ ہٹایا گیا تو امریکا ، اگر بوٹ پالش چیری بلاسم کو وزیراعظم بنا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا،ہم ان کے نوکر یا غلام نہیں ہیں، شہبازشریف ، آصف زرداری جس کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں، نواز شریف جس سے بڑا بزدل کوئی نہیں دیکھا ہر وقت دم دبا کر باہر بھاگ جاتا ہے، ڈیزل غلام ہے، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والے کو مولانا نہیں کہہ سکتا، میں دینی مولانا کی بڑی عزت کرتا ہوں۔
وہ امریکا سے کہتا مجھے بھی موقع دیں میں بھی خدمت کروں گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر