کیارا ایڈوانی نے کرن جوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے کرن جوہر پر یہ الزام سراسر غلط ہے کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کرن جوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو بالی ووڈ میں نئے آنے والے اسٹارز کی کافی مدد کرتے ہیں، اس حوالے سے کیارا نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بتایا کہ جب وہ بطور اداکار انڈسٹری میں جگہ بنانے کی جدوجہد کررہی تھیں تو انہیں ڈیزائنرز تک نے مسترد کردیا تھا لیکن کرن جوہر نے انہیں سپورٹ کیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیار ایڈوانی بتایا کہ کرن جوہر پر آج اقربا پروری کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے لیکن انہوں نے میری مدد کی اور ایسا اس وقت کیا جب میری کوئی حیثیت نہیں تھی۔ فلم شیر شاہ میں ہیروئن کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی کیارا ایڈوانی ان خیالات کا اظہار اپنی آئندہ آنے والی فلم ’بھول بھُلیاں ٹو‘ کے ساتھی اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کی پروموشن کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں مزید کہا کہ کرن جوہر اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بے غرضی کے ساتھ نئے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر