کراچی میں لوڈشیڈنگ پر ایم کیو ایم کے الیکٹرک پربرہم، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شہر قائد میں بجلی کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، وفاق سے 1100 میگا واٹ بجلی ملنے کے باوجود کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی ناپید ہے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بجلی کا پیداواری اور تقسیم کا نظام تباہ حال ہے جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔رابطہ کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی ساری توجہ شہریوں کو بھاری بلوں کے ذریعے لُوٹنے پر ہے، وزیراعظم شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے بھی کے الیکٹرک کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر