وزیر اعلیٰ کی KE کو لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے، لوڈشیڈنگ پر ہر صورت قابو پایا جائے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں 17ویں مائی کراچی نمائش کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھنے کہا کہ توانائی بحران پر نوید قمر سے اجلاس منعقد کرنے کیلئے کہوں گا۔وزیر اعلیٰ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹھنڈی چھاؤں تلے رہنے کو یقینی بنائیں۔مراد علی شاہ نے کمشنر کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے پانی کی سہولیات ہر صورت ممکن بنائی جائے، جبکہ اسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا جائے، عوام پانی کا زیادہ استعمال کریں۔وزیراعلیٰ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کہا کہ اس وقت گرمی بہت ہے اس پر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں، گرمی میں لوگ کام نہیں کرسکتے، اس صورتحال میں مزدوروں اور عام لوگوں کا خیال رکھنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر