کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس حیدرآباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔پشاور سے کراچی آنے والی 48 ڈاؤن رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے، کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کا انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئی ہیں۔ترجمان ایدھی کے مطابق رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، حادثے کے قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی کوئی زخمی نہیں لایا گیا ہے۔انچارج ایدھی سینٹر کے مطابق حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضاکاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر