کراچی کے بُرے دن واپس نہیں آنے دیں گے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو باہر سے سپورٹ ملتی ہے، کراچی نے بہت بُرے دن دیکھے ہیں، وہ وقت واپس نہیں آنے دیں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرختم کریں گے، چھپنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں کرائم انڈیکس نیچے لے کر آئے ہیں، سیف سٹی پر عمل درآمد میں کچھ ایشوز ہیں، کوشش ہوگی جلد شروع کرائیں۔صدر دھماکے میں دیسی ساختہ آئی ای ڈی استعمال کیا گیا، BDS رپورٹوزیراعلیٰ نے بتایا کہ صدر میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک نوجوان شہید ہوا، 10 لوگ زخمی ہوئے، دو شدید زخمی ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی میں ہلاک چینیوں کی یاد میں کل صبح تقریب ہوئی تھی، شام کو واقعہ ہوگیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد ظالم ہیں، انسان بھی نہیں حیوان ہیں، نیکٹا کو دوبارہ فعال کرنا ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ہمارے لوکل ایشوز ہیں، جنہیں لوگ استعمال کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر