کراچی آنیوالی ہر گاڑی کی چیکنگ ممکن نہیں: وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(نیشنل ٹائمز): وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صدر دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی شہر کی آبادی 3 کروڑ کے قریب ہے، سپر ہائی وے پر کھڑے ہوجائیں تو ہزاروں گاڑیاں آتی ہے ہر گاڑی کی چیکنگ ممکن نہیں۔شرجیل میمن نے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے ہمراہ کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی آبادی 3 کروڑ کے قریب ہے، سپر ہائی وے پر کھڑے ہوجائیں تو ہزاروں گاڑیاں آتی ہے ہر گاڑی کی چیکنگ ممکن نہیں، کسی مخصوص جگہ پر دھماکے کی تھریٹ نہیں تھی اور یہ رش والا علاقہ ہے، کراچی دن میں بھی جاگتا ہے اور رات میں بھی، پہلے بھی سندھ پولیس نے دھماکے کے ملزمان کو ٹریس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال لایا گیاہے جن میں سے ایک شخص کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جب کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ابھی تک کی تفتیش کے مطابق کوسٹ گارڈ کا کوئی اہلکار زخمی نہیں، صوبے کا امن خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ دھماکے میں کسی کو نشانہ بنایا گیا ہو۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر