مداحوں کا تجسس ختم، سوناکشی نے انگوٹھی کا راز کھول دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی منگنی سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں سے متعلق راز کھولتے ہوئے مداحوں کا تجسس ختم کردیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوناکشی سنہا کی تصاویر سامنے آئی تھیں، اس حوالے سے خیال کیا جارہا تھا کہ شاید انہوں نے منگنی کرلی ہے۔ تصاویر میں سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹا گرام پر متعدد تصاویر شیئر کی تھیں جن میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ بائیں ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں۔ان تصاویر میں وہ ایک پُراسرار شخص کے ساتھ پوز دیتی بھی نظر آئیں، جس کی وجہ سے ان کے پرستاروں میں ان کی منگنی کو لےکر تجسس پیدا ہوا۔تاہم اب سوناکشی نے نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میں نے آپ لوگوں کو بہت تڑپا لیا۔‘انہوں نے تحریر کیا کہ میں نے کافی ساری نشانیاں چھوڑیں، جبکہ تصاویر میں کوئی جھوٹ نہیں بولا گیا تھا۔ سوناکشی نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا یہ بڑا دن ہے کیونکہ وہ آج اپنا برانڈ لانچ کرنے جارہی ہیں، جس کا نام’سوزی‘ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ برانڈ ہر لڑکی کے لیے ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں یہ حسین نقلی ناخون ملیں گے۔اداکارہ نے لکھا کہ ان کے بڑے خوابوں سے ایک سچ ہونے جارہا ہے، کیونکہ انہوں نے انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔انہوں نے اپنی تصویر کی وجہ بھی بتائی کہ وہ اس میں اس برانڈ سوزی کے ناخن دکھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر