ملک میں غیر ملکی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے بحث مضحکہ خیز ہے، نور بخاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر ملکی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے بحث مضحکہ خیز ہے۔نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا پر مقامی سینما گھروں میں مقامی فلموں کی بجائے غیر ملکی فلم کو ترجیح دیے جانے پر جاری بحث سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ’ہرایک کو غیر ملکی فلموں کے بارے میں پوسٹ کرتے اور شکایت کرتے دیکھنا مضحکہ خیز ہے۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’او بھائی،مجھ پر بھروسہ کریں انگلش سنیما اور پاکستانی سنیما کے ویورز ایک نہیں ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ’اس لیے اگر آپ کی فلمیں اچھی کارکردگی نہیں دکھا رہی ہیں تو ہالی ووڈ کو الزام نہ دیں، اگلی بار بہتر فلمیں بنائیں۔‘ے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی 4 اردو فلموں اور ایک پنجابی فلم نے کورونا وباء کے بعد پاکستان میں سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔کن سینما گھر مقامی پروڈکشن پر غیر ملکی پروڈکشن کو ترجیح دے رہے ہیں، فلم میکرز پاکستانی فلموں کیساتھ اس غیر منصفانہ سلوک پر شکایات کرتے نظرآرہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے کئی روز سے بحث جاری ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر