’کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا‘، احمد بٹ دانیہ پر برس پڑے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے شوہر پر لگائے جانے والے الزامات اور سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکار احمد علی بٹ نے دانیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔احمد بٹ نے دانیہ سے متعلق انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھاکہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اس شادی سے بھرپور شہرت حاصل کی لیکن اپنے ذاتی بیڈروم سے ویڈیوز بنانا اور اب ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔احمد بٹ کاکہنا تھا کہ اپنی طلاق کو عام کرنا اوراسے ایک سرکس بنادینا افسوسناک ہے، یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ’وکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے تنگ آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے، کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا، یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر