زرداری، شریف فیملی ملک کو محکوم بنانے کی سازش کر رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری اور شریف فیملی پاکستان کو محکوم بنانے کی سازش کر رہے ہیں، ہم ان کی اس کوشش کو مکمل روکیں گے، جس حد تک پاکستان سے انکی جان چھڑانے کیلئے جانا پڑے گا جائیں گے۔سابق وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول نے اسمبلی میں سیاسی گفتگو کی، اسکی کوئی اہمیت نہیں،زرداری فیملی پیپلز پارٹی کےلیے خطرہ تھی،اب پاکستان کے لیے بھی خطرہ بنتی جارہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشن پرہیں جس سے پاکستان کو معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا جائے، معاشی طور پر پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرکے سری لنکا ماڈل بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، پاکستان غیر ملکی طاقتوں کے قبضےمیں چلا جائے، بلاول بھٹو اس پراجیکٹ کے سرخیل ہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنے آپ کو این آر او دیا،جو پاکستان کی معیشت کیساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ان کی باتوں کی کیا اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے اصلاحات الیکشن میں تاخیر کا ایک بہانہ ہے، اصلاحات ابھی تک پیش ہی نہیں کی گئیں، یہ دو ہفتے کے مہمان ہیں، جو کرنا ہے دو ہفتوں میں کر لیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کی موجیں ہیں،معیشت کے فیصلوں، گورنر سے متعلق ن لیگ تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں وزاتوں کے مزے بھی لیں، پروٹوکولز بھی انجوائے کرتے رہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی معیشت نہیں چل رہی، بحران کا شکار ہوچکی، ہم نے سوچا ہے ملک کو اس بحران سے کیسے باہر نکالا جائے، یہ سیٹ اپ دو ہفتے سے زیادہ برقرار نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن متنازع ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے لیےہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد صاف شفاف الیکشن کی طرف جائیں گے یہی واحد حل ہے،بلاول پہلے اپنی پوزیشن کلیئر کریں کہ وہ امریکا کی خواہش پر وزیر خارجہ بنائے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر