پی ٹی آئی خود رابطے کر رہی ہے کہ ہمیں بچاؤ، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے وہی کرنا ہے جو 2013 میں کیا تھا، کسی رکن نےاستعفیٰ نہیں دینا، اراکین تنخواہیں لے رہے ہیں، گاڑیاں واپس نہیں کیں، یہ دھرنے سے بھی معافیاں مانگ رہے ہیں، کہہ رہے ہیں ہمارے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، جبکہ یہ خود رابطے کر رہے ہیں کہ ہمیں بچاؤ۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب 14 مہینےرہ گئے ہوں توہرالیکشن اگلا الیکشن ہے،انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کی درستگی ہماری پہلی ترجیح ہے،ہمیں جلدی فیصلے کرنے ہوں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ مارکیٹس میں منفی رجحانات نمایاں نظر آ رہے ہیں، چاہتےہیں معاشی حالات درست ہوں، اگلے مرحلے میں الیکشن کرائیں گے۔ہم عمران خان کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کریں گےانہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کریں گے، پریشر آیا تو ہمارےپاس ایلچی بھیج دیئے کہ اسمبلی تحلیل کرتا ہوں استعفے نہ دیں،دھرنا نہ دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اب اس قسم کی کوئی بات نہیں ہوگی، آئین و قانون کےمطابق بات ہوگی، حتمی طاقت عوام ہیں، مینڈیٹ کی ضرورت پڑی توعوام کے پاس جائیں گے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر