سابق ڈی جی پیمرا حاجی آدم کا سرکاری گاڑی و دیگرسامان کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف، پولیس بھی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق ڈی جی پیمرا کا سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس، سابق ڈی جی حاجی آدم کے خلاف کارروائی کرنے میں مشکلات کا شکار ہے پیمرا کی درخواست پر سابق ڈی جی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا سابق ڈی جی کے پاس سرکاری گاڑی اور دیگر اشیاء موجود ہے۔

 

 

زرائع کےمطابق اسلام آباد پولیس نے سابق ڈی جی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا حاجی آدم نے وفاقی پولیس گاڑی اور دیگر اشیاء واپس کرنے سے انکار کر دیا- ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس ملزم حاجی آدم کی گرفتاری کے لئے ہچکچاہٹ کا شکار ہے آئی جی اسلام آباد کو گاڑی اور دیگر سامان برآمد کرنے ہدایت کی گئی تھی کراچی کمپنی پولیس مقدمہ درج کرنے کے علاوہ تاحال کوئی پیش رفت نہیں کر سکی-قبل ازیں پیمرا نے ریاستی اداروں کے خلاف مواد نشر کرنے سے باز رہنے کی ہدایا ت جاری تھیں پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ چند سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ایسا مواد نشر کر رہے ہیں جو ریاستی اداروں یعنی مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلانے کے مترادف ہے ایسے مواد کو نشر کرنا پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹ) کی اتھارٹی کی دفعات کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔تاہم نیشنل ٹائمز کی جانب سے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تو کوئی خاطر خواہ جواب نہ ملا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر