لندن میں نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کا اہم اجلاس جاری، وزیراعظم بھی شریک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ملک کی معاشی صورتحال ہے جبکہ اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے بھی بات ہوسکتی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی جس کے بعد وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی وفد لندن پہنچا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت ہو گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر