’شادی کو سرکس مت بنائیں‘، رابی پیرزادہ کا دانیہ اور عامر لیاقت کے معاملے پر ردعمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رابی پیر زادہ نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی جانب سے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات پر ڈھکے چھپے لفظوں میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت سے متعلق کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔اس تمام صورتحال پر رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے سجل اوراحد کی طلاق کا بہت افسوس تھا مگر دونوں میں سے کسی نے ایک دوسرے کی کردار کشی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ’شادی ایک بہت محترم رشتہ ہے، اسے سرکس مت بنائیں، ہم سب نے مرنا ہے اور اپنے اعمال کا جواب دینا ہے جو لوگ دین کو مجھ سے ذیادہ جانتے ہیں کیا انہیں ڈر نہیں لگتا ‘۔بعد ازاں رابی پیر زادہ نے چند بچیوں کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور ٹوئٹ کی کہ’ آج کے بچوں کو دانیہ، عامر لیاقت اور بہت سی ایسی باتوں کا پتہ ہے جو ہمیں ان سے چھپانی چاہئیں مگر یہ تصویر دکھا کر پوچھیں کیا وہ بلقیس ایدھی کو جانتے ہیں؟ ہماری چھوٹی سی نیکی صدقہ جاریہ ہے، اچھائی پھیلانا ہم پر فرض ہے اور باعثِ ثواب ہے؟‘



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر