الیکشن کرانے کا فیصلہ اتحادی حکومت مل کر کریگی، رانا ثناء

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کا فیصلہ ن لیگ اکیلے نہیں بلکہ اتحادی حکومت مل کر کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب الیکشن چاہے صبح ہوں یا 14 ماہ بعد ہوں۔رانا ثناء کا کہنا تھا کہ امریکی سازش ایک فراڈ ہے، عمران خان نے ہمیشہ فراڈ اور جھوٹ پر سیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد ہوئے 74 سال ہوگئے، عمران خان نے پھر سے آزادی کا سفر شروع کیا ہے۔وزیر داخلہ نے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بن چکی ہیں۔وزیر اعظم کے لندن جانے سے متعلق رانا ثناء نے بتایا کہ نواز شریف کے صحت کے مسائل بھی ہیں، کچھ ایسے معاملات ہیں جن کو ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسکس کرنا مشکل بھی ہے اور نامناسب بھی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی نومبر میں انتخابات کروا دیئے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سینیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا، ان سب ناموں پر غور ہو گا جو اس فہرست میں موجود ہوں گے، یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ فوج کے بھیجے ناموں میں سے کسی کو منتخب کرے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر