مریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو حائل نہیں ہونے دے گا، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں پروپیگنڈا، غلط معلومات اور جھوٹ کو حائل نہیں ہونے دے گا نیڈ پرائس نے یہ بات پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عہدے سے برطرف کیے جانے کا الزام امریکا پر عائد کرنے اور امریکا مخالف مہم چلانے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی.

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اب بھی اپنی وزارت عظمیٰ سے بے دخلی کا ذمہ دار امریکی کوششوں کو ٹھہرا رہے ہیں اور امریکا مخالف مہم کی قیادت کر رہے ہیں، تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ان کی امریکا مخالف مہم سے پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں دراڑیں پیدا ہورہی ہیں یا اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا؟. جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پروپیگنڈے، غلط معلومات اور جھوٹ کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے پاکستان کے ساتھ تعلق کی ہم قدر کرتے ہیں گزشتہ ماہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے والے عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ان کی جانب سے آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرنے کے سبب اس تحریک کو امریکا نے مقامی لوگوں کی معاونت سے تیار کیا.
گزشتہ روز صدر پاکستان عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں کہا کہ مراسلے میں دھمکی آمیزگفتگو ‘تحریک عدم اعتماد‘اور تحریک کے کامیاب یا ناکام ہونے پر ردعمل کے بارے میں لکھا گیا ہے صدر پاکستان نے بتایا کہ انہوں نے چیف جسٹس کو خط بجھوایا ہے اور ان سے اعلی اور بااختیار کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے.
علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پہلی مرتبہ مراسلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی سلامتی کونسل میں مراسلے کا جائزہ لیا گیا اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید پر جرح کی گئی مراسلے میں دھمکی آمیزگفتگو موجود ہے مگر ”سازش“کا ذکر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دھمکیاں آتی رہتی ہیں. تاہم پینٹاگون اور محکمہ خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) جس میں تمام سروسز چیفس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ بھی شامل ہیں نے 31 مارچ کو اس معاملے کو اٹھایا اور اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیتے ہوئے نام لیے بغیر اس ملک کے خلاف واضح ڈیمارش (احتجاجی مراسلہ) جاری کرنے کا فیصلہ کیاتاہم اس فورم نے یہ واضح کیا کہ عمران خان کی زیرقیادت حکومت کو گرانے کے لیے کوئی غیر ملکی سازش نہیں کی گئی.
دریں اثنا عمران خان اور ان کی پارٹی کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے پیچھے غیر ملکی سازش تھی، انہوں نے 7 مئی کو ایک ویڈیو پیغام کے دوران الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت گرانے کی سازش اس وقت شروع ہوئی جب انہوں نے فوجی اڈوں کے مطالبے سے انکار کر دیا انہوں نے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد عوامی ریلیوں میں ان دعووں کو مختلف مواقع پر دہرایا.
بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے گزشتہ ہفتے پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو کی گئی کال کے بارے میں بھی سوال کیاگیا جس میں امریکی عہدیدار نے بلاول بھٹو کو 8 مئی کو اقوام متحدہ کے فوڈ سیکیورٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن مدعو کیا تھا مقامی انگریزی جریدے”ڈان“کی رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ بلاول بھٹو اجلاس میں بذات خود شرکت کے لیے جائیں گے یا ورچوئل خطاب کریں گے.
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا میرے پاس نیویارک میں اگلے ہفتے فوڈ سیکورٹی کے اجلاس کے دوران کسی دو طرفہ ملاقات کی تفصیل نہیں ہے انہوں نے کہا میں یہ بتا سکتا ہوں کہ سیکرٹری انٹونی بلنکن کا اپنے نئے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گزشتہ ہفتے رابطہ ہوا محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کال کے دوران انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر غور اور اس تعلق کو آگے بڑھانے اور مزید مضبوط کرنے پر بات کی.
انہوں نے کہا کہ یہ وسیع البنیاد دوطرفہ تعلقات ہیں انٹونی بلنکن نے افغانستان کے استحکام اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے امریکا اور پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا انہوں نے کہا کہ یہ عموماً کی جانے والی تعارفی گفتگو کی طرح ایک جامع گفتگو تھی جس میں ہمارے اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری آب و ہوا، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت جاری مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا.



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر