بھارتی وزیر کی 22 سالہ بہو نے خودکشی کرلی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرِ تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو سویتا پرمار نے گزشتہ شام پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت بھارتی وزیر بھوپال میں موجود تھے جبکہ اُن کے بیٹے شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کی وجہ خاندانی مسئلہ بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔بھارتی رپورٹس میں بتایا گیا کہ لاش کے پاس سے کوئی خودکشی سے قبل لکھا گیا نوٹ نہیں ملا جبکہ بھارتی وزیر اور متوفی کے شوہر خبر ملتے ہی رہائش گاہ پر پہنچے۔متوفی کی شناخت سویتا پرمار کے طور پر ہوئی ہے اور اُن کی شادی وزیر کے بیٹے دیوراج پرمار سے تین سال قبل ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر