”شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور یواے ای کے نتائج آ نا شروع بڑی یقین دہانیاں کرا دی گئیں“

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور یواے ای کے نتائج آ نے شروع ہوگئے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو موخرادائیگی پرپٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی، آئی ایم ایف سے اضافی 2 ارب ڈالر ملنے تک سعودی قرض کی واپسیمعطل رہنے کا امکان ہے، یواے ای نے بھی سیف ڈپازٹ 2 ارب ڈالرز کی واپسی پر اصرار نہ کرنیکی امید دلائی ہے،قطر نے پاکستان کو گیس سپلائی میں درپیش مالی اور لاجسٹک مشکلات کے حل میں تعاون کا یقین دلایا، آئی ایم ایف سے رواں ہفتے ہونے والے مذاکرات میں درپیش پیچیدگیوں سے چھٹکارا حاصل ہوتے ہی تینوں برادر ممالک اپنے پیکیج سامنے لائیں گے۔چار مختلف ذرائع سے امید افزا پیکیج کے بیک وقت ملنے کا ایسا امکان پہلی بار سامنے آیا ہے۔ آئی ایم ایف کی پیکیج شرائط کی نوعیت اس امکان کی صحت متعین کرے گی، چاروں جانب سے موافقانہ صورتحال سے قیمتوں پر کنٹرول، ڈالر کو قابو میں اور زر مبادلہ کے ذخائر کو توانا رکھنے کی امید ملنے کا امکان ہے۔مجموعی پیکیج کم از کم 6 اور زیادہ سے زیادہ 8 ارب ڈالر کا ہوگا، ٹائم لائن سامنے آنے پر سیف ڈپازٹ ،موخر ادائیگی اور موصول قرض کی مقدار متعین ہوگی۔ بجٹ کو کاروبار اور صارفین کے لیے موافقانہ بنانے کی حکومتی استعداد کا بھی اندازہ لگایا جا سکے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر