اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین طالبان کے برقع پہننے کے حکم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔افغان میڈیا کےمطابق کابل کے علاقے شاہراہ نو میں خواتین نے برقع پہننے کے حکم کیخلاف مظاہرہ کیا۔خواتین مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امارت اسلامی خواتین کے لیے برقع پہننے کا حکم واپس لے۔ واضح رہے کہ طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے گزشتہ دنوں خواتین کو سر سے پاؤں تک مکمل حجاب کا حکم دیا تھا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین طالبان کے برقع پہننے کے حکم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں



