فرانس کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست سے نہ جوڑا جائے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)فرانس کی معروف سیاسی سماجی شخصیت اور بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست سے نہ جوڑا جائے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی طور مختلف جماعتوں کا حصہ ضرور ہیں مگر ملک و قوم اور ملکی اداروں کے مفاد کیخلاف کسی کارروائی اور بیان بازی کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو رہنما عدلیہ اور دفاعی اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں ہم ان کے حامی نہیں ہیں۔ چیئرمین بزنس فورم فرانس کا کہنا ہے کہ ہم ملکی عدلیہ اور مسلح افواج پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے خلاف مہم کا نہ حصہ ہیں نہ اس کو برداشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ ملک سے واپس لا رہے۔ سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کسی جماعت کے لیے سرمایہ کاری نہیں کرتے ہم ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر