عمران خان ناکام ہونے کے بعد اداروں پر حملے کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کا دورہ ابھی تک طے نہیں ہوا، البتہ امریکی وزیر خارجہ سے فون پر بات ہوئی ہے، امید ہے آگے جاکر کام کرسکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ فی الحال دورہ امریکا طے نہیں ہوا لیکن امید ہے مستقبل میں کام کرسکیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور کافی حد تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین جو بھی توڑتا ہے اس کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہوتی ہے اور تحریک انصاف کے صدر،سپیکر،ڈپٹی اسپیکر اور گورنر نے جو کیا وہ آئین شکنی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے کہا کہ اگر ہم آئین توڑنے کو ہلکا لیں گے تو آگے چل کر بھی آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھا جائے گا، ایک پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے جو تحقیقات کرے کہ ملک کے خلاف سازش میں کون کون ملوث ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ عمران نیازی کی حکومت گرانے میں وائٹ ہاؤس کی سازش نہیں بلکہ بلاول ہاؤس کی سازش تھی، میں تین سال جدوجہد کی اور عمران خان کہتا ہے یہ غیر ملکی سازش ہے جب کہ ہم کہتے ہیں یہ جمہوری سازش ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کو واپس آکر پارلیمان میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالنا چاہیے لیکن وہ تو ناکام ہونے کے بعد اداروں پر حملے کررہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر