بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو شاہ رخ خان نے کامیاب بنایا، رنویر سنگھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔رنویر سنگھ نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی بالی ووڈ کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’شاہ رخ خان عظیم ہیں ، بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو اُنہوں نے ہی بنایا ہے اور اسی وجہ سے وہ انڈسٹری کے بادشاہ ہیں۔‘اداکار نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے ازراہِ مذاق کہا کہ’اُنہوں نے جو مال بنایا ہے اس میں ہم اپنی دکان چلا رہا ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’یہ سچ ہے کہ آج بھارتی فلم انڈسٹری جیسی نظر آتی ہے اسےایسا بنانے والے شاہ رخ خان ہیں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ’شاہ رخ خان نے انٹرٹینمنٹ کے لیے ایک خاص معیار بنادیا ہے، پھرچاہے وہ ایوارڈ شوز ہوں یا لائیو شوز۔‘رنویرسنگھ نے بہت خوبصورت انداز میں اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ اپنے سینئر اداکار شاہ رخ خان کے لیے ان کے دل میں بہت محبت اور احترام ہے، اور وہ شاہ رخ خان کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کررہے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر