13 سال کے انتظار کے بعد اواتار 2 کا پہلا ٹریلر جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیا 2009 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ‘اواتار’ یاد ہے جس نے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا؟اب 13 سال بعد ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی اس فلم اس کےدوسرا حصے یا سیکوئل اواتار 2: دی وے آف واٹر کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔یہ ٹریلر اپریل کے آخر میں ایک ایونٹ اور پھر ڈاکٹر اسٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈ نس کی اسکریننگ کے دوران دکھایا گیا تھا۔اب اسے آن لائن جاری کردیا گیا ہے اور دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیمز کیمرون ایک بار پھر لوگوں کو دنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔اواتار 2 کو 16 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا جس میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے جبکہ کیٹ ونسلیٹ سمیت کئی نئے اداکاروں کی آمد بھی ہوگی۔خیال رہے کہ لگ بھگ 10 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ریکارڈ اواتار کے نام رہا تھا جو 2019 میں ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا۔مگر مارچ 2021 میں اواتار کو چین میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور اس نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فلم کی کامیابی کے بعد جیمز کیمرون نے اس کے 5 سیکوئلز پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا مگر مختلف وجوہات کے باعث 13 سال بعد پہلا سیکوئل ریلیز کیا جارہا ہے۔ویسے فلم کی تیاری میں اتنی تاخیر حیران کن بھی نہیں کیونکہ جیمز کیمرون نے اواتار کی تیاری کا آغاز 1994 میں اس وقت کیا تھا جب انہوں نے اس کا 80 صفحات پر مشتمل مرکزی خیال تحریر کیا۔اس فلم کی عکسبندی 1997 میں ٹائٹینک کے بعد شروع ہونی تھی مگر ڈائریکٹر جس قسم کی ٹیکنالوجی کے خواہشمند تھے وہ اس وقت انہیں مل نہیں سکی۔یہاں تک کہ فلم میں جس خلائی زندگی کو دکھایا گیا، اس کے لیے زبان بھی خود تیار کی گئی اور یہ اپنے دور کی مہنگی ترین فلم تھی، جس پر 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے۔اواتار 2 کے بعد تیسرا حصہ 2024، چوتھا 2026 اور 5 واں حصہ 2028 میں ریلیز کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر