وزیر اعظم شہبازشریف آج رات لندن روانہ ہوں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینیئر قیادت کو لندن طلب کر لیا ہے، پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آج رات برطانوی ائیر لائن سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی لندن جائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

تمام پارٹی رہنماء برطانوی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 2260 سے بدھ رات 12:40 پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے، تمام پارٹی رہنماء لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔ پارٹی اجلاس میں حکومتی، معاشی اور سیاسی اُمور پر غور ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر