گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔ملک کے مختلف شہروں میں 10سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا۔کراچی میں لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ فری ایریا میں بھی 4 گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے اوپر چلا گیا ہے۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں دن میں 4 مرتبہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی، دن میں 2 اور رات میں 2 بار بجلی بند کی جائے گی۔لاڑکانہ میں لوڈشیڈنگ لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔سیپکو کا کہنا ہے کہ لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔بدین، شہری علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بدین کے شہری علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے اور دور دراز علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔حیسکو کے ترجمان نے کہا کہ بدین میں لائن لاسز کو پورا کرنے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بہاول نگر اور ٹانک میں بجلی کی بندش جاری ادھر بہاول نگر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی جبکہ کچھ علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ٹانک میں بجلی کی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر