گورنر پنجاب کو ہٹانے جیسے معاملات پہلی بار نہیں ہوئے، اٹارنی جنرل آف پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے جیسے معاملات پہلی بار نہیں ہوئے، ایسے چیلنجز آتے رہتے ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کیلئے نیک نیتی اور قانون کے مطابق چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ قانون اور آئین میں ہمیشہ ترامیم کی گنجائش ہوتی ہے، ترامیم تجربات کی روشنی میں کی جاتی ہیں، مستقبل میں رکاوٹوں سےبچنے کیلئے آئین کی تشریح اور ترامیم ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ معاملہ غلط ہو تو وجوہات بیان کرکے اسے واپس بھیجا جا سکتا ہے، اگر کوئی ضد کرے تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایک جماعت کی نہیں ، یہ مخلوط حکومت ہے جس میں ایک جماعت کے سوا سب جماعتیں شامل ہیں۔اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہو تو یہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں، میرا اور آپ کا نقصان ہے، ہمیں پاکستان کے خلاف کام کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں سے ملک کومحفوظ رکھنا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے دوبارہ انکار کے بعد وفاقی حکومت نےوزیراعظم کی ایڈوائس پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے گورنر کی تقرری تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر