ہمارے اس دنیا سے جانے کے بعد پارٹی کیسے چلی گی؟ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا بڑا اقدام، نئی ایپ لانچ کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ایپ کا آغاز کردیا ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں موروثی سیاست چل رہی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹاوزیراعلیٰ بن گیا، میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف وہ پارٹی بنے جس میں میرٹ ہو میں پی ٹی آئی کو ایسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے اس دنیا سے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے، پی ٹی آئی رابطہ ایپ کے ذریعے آپ سب ممبرز بنیں، پوری ٹیم نے بڑی محنت سے ایپ بنائی ہے، جب ایپ لانچ کرینگے تو ایک دم لوڈ پڑے گا مسئلے بھی آئیں گے، پہلے نمبر پر ممبر شپ پھر تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی کوشش کریں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سیاست میں خاندان آجاتے ہیں،ان کا میرٹ بھی نہیں ہوتا، بادشاہت بھی خون کے رشتے پر ہوتی تھی اسی لیے وہ پیچھے چلی گئی اور جمہوریت اوپر چلی گئی، دنیا میں جہاں میرٹ کا نظام ہو وہ ملک ترقی کرتا ہے، چین بھی اپنےمیرٹ کی وجہ سے آگے بڑھا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018میں بھی مشکل تھا، 800ٹکٹس دیےتھے، ہم نے کئی جگہ غلط ٹکٹ دے کر اپنا نقصان کرایا، لیکن اب ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ہر قسم کا ڈیٹا آجائے گا، الیکشن کمیشن، امیدوارکی ویری فکیشن کا بھی ڈیٹا آجائے گا،عمران جب ٹکٹس دینگے تو وہ دینے میں بھی فائدہ ہوگا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زندہ قوم وہی ہوتی ہے جو خوددار ہوتی ہے، سب سے بڑا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب قوم نیوٹرل ہوجاتی ہے، کیونکہ قوم جب نیوٹرل ہوجاتی ہے تو وہ تیترہوتی ہے نہ بٹیر، جذبہ ختم ہوجاتا ہے، آج خودداری کی وجہ سے قوم جاگ اٹھی ہے، پوری دنیا میں تحریک انصاف کو پذیرائی مل رہی ہے، یہ بہت اچھا وقت ہے کہ اسے استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رابطہ ایپ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی ہے، اوورسیز پاکستانی ہمیشہ سے پاکستان کا اثاثہ ہیں، لیکن موجودہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ اوورسیز کسی طرح ووٹ نہ دیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر