عمران خان احتساب سے بچنے کی بھونڈی کوشش کررہا ہے، زرداری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قومی اداروں کےخلاف مہم کی پر زور مذمت کرتے ہیں، احتساب سے بچنے کیلئے یہ عمران خان کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران ذہنی توازن کھو چکا ہے، وہ اب قومی اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن کیس اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، سزا سے بچنے کیلئے وہ قومی اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں وہ جس نہج پر جارہا ہے وہ ملک کو پھر دولخت کرنے کی سازش لگتی ہے۔زرداری نے مزید کہا کہ جھوٹے سازشی بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ عمران کا کرسی کیلئے نہ صرف ملک بلکہ قومی اداروں کا بھی نقصان کرنا برداشت نہیں کیاجائیگا، عمران کی انہی حرکتوں سے پونے 4 سال میں ملک آگے کی بجائے پیچھے گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر