چوہدری سرور کا دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ، معاملات طے پا گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب لاہور کے علاقے شاہدرہ کے حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور عمرے کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نےکچھ وقت مانگا تھا۔ذرائع کے مطابق دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ اور چوہدری سرور کے درمیان سیاسی معاملات طے پائے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر