“4سے6 ارب روپے نکال دیں چپ کرکے، یہ کام ہوجائے گا” شہبازشریف کی میاں منشاءکو تجویز لیکن جواب کیا ملا؟ خوشخبری آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مشہور بزنس مین اور نشاط گروپ کے مالک میاں منشا سے ہسپتال بنانے کیلئے 4سے 6ارب روپے مانگ لیے جس پر انہوں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرادی، شہبازشریف نے کہا کہ آپ انسانیت کی خدمت کے لیے چھ ارب لگائیں، اللہ تعالیٰ 60 ارب دیں گے انشاء اللہ۔ صوبائی دارالحکومت میں سلیم ٹرسٹ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہے یہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہو گا، میں میاں منشا ءسے درخواست کروں گا کہ اس طرح کے 4ہسپتال چاروں صوبوں میں بنائیں۔ انہوں نے میاں منشاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” بس چار، پانچ ، چھ ارب نکال دیں چپ کرکے، تو یہ کام ہوجائے گا انشاء اللہ، میاں صاحب کے لیے سمندر سے ایک قطرہ ہے ، یہ میرے بھائی ہیں، پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے، بس یہ اگر چار چھ ارب نکال دیں گے تو ان کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلے گا، مجھے امید ہے کہ یہ نیک کام کریں گے اور کروڑوں لوگوں کی دعائیں لیں گے “۔وزیر اعظم کی انتہائی دلچسپ انداز میں درخواست پر خود میاں منشائاورتقریب کے دیگر شرکاءمسکراہتے اور قہقے لگاتے رہے۔ تقریب کے اختتام پر جب جاتے ہوئے شہباز شریف نے میاں منشاءسے مصافحہ کیا تو میاں منشاءنے چاروں صوبوں میں ہسپتال بنانے کی حامی بھر لی جس پر وزیر اعظم واپس لوٹے اور مائیک میں بتایا کہ میاں منشاءنے میری درخواست قبول کر لی ہے، وعدہ کرلیا ہے، اب بات پکی ہوگئی ہے ، فرق نہیں آئےگا، وہ چاروں صوبوں میں ہسپتال بنائیں گے، اللہ آپ کو خوش رکھے”۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر