آگ بہت دور تک جا پہنچی ‘ پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے ؛ شیخ رشید احمد

ایبٹ آباد (نیشنل ٹائمز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چور اور لٹیرے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کو خلیجی ممالک میں بھی عزت نہیں مل کیوں کہ جو وزیر اعظم بنا اس پر کرپشن کے کیسز ہیں اور ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے ، شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا ، کل مریم نے جنرل فیض کا نام لیا اب یہ فوجی کہاں سوئے ہوئے تھے؟ میں حالات سے باخبر ہوں اور یہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے تاہم اس آگ کو میں سمجھتا اور جانتا ہوں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے ہری پور میں ایک سال جیل کاٹی ہے اور مجھ پر مقدمہ بنا لیں میں ان سے نہیں گھبراتا لیکن اگر پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے ، آصف زرداری کے علاوہ ساری پارٹیاں الیکشن کے لیے تیار ہیں ، عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے لیے نکلیں ، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے کیوں کہ عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا گیا ، مجھے اور عمران خان کو 4 ماہ پہلے سے پتا تھا کہ باپ کا باپ کون ہے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے،عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے، عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا،یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے، کل پکڑنا ہے تو آج پکڑو ہم تیار ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال، اس حکومت میں صرف 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں، حکومت کے لیے رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا ، ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا،ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر