وزیراعظم کا آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق سوال پر ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) عمران خان کوئی آئن اسٹائن نہيں کہ قوم ان کے پیچھے چلےگی، ہماری کارکردگی لوگوں کے دلوں میں گھر کرگئی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق ردعمل بھی سامنے آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا سوال قبل از وقت ہے ، جب وقت آئے گا دیکھ لیں گے، عمران خان کوئی آئن اسٹائن نہيں ہیں کہ قوم ان کے پیچھے چلے، ہماری کارکردگی لوگوں کے دلوں میں گھر کرگئی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،سیکرٹری انفارمیشن شاہیرہ شاہد، پی آئی او مبشر حسن شامل تھے۔

وفد میں سی پی این ای صدر کاظم خان، سینیئرنائب صدر ایاز خان،نائب صدر پنجاب ارشاد احمد عارف، سیکرٹری جنرل سی پی این ای عامر محمود اور دیگر ممبران شامل تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے پرقدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی، پیکا آرڈیننس اور دیگرقوانین کےتحت صحافیوں کےخلاف بلاوجہ کاروائیوں پر ہر ممکن تحفظ دیا جائےگا، پیکا آرڈیننس کا جائزہ لینےکا کام پہلے ہی وزارت قانون کو سونپ دیا گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور رسد کویقینی بنانےکے لیے اقدامات کر رہی ہے، سابقہ حکومت نے چار سالوں میں قوم پر قرضوں کا بوجھ دگنا کیا، حکومت بنیادی ضروریات زندگی کی کم داموں پردستیابی یقینی بنانےکےلیے کوشاں ہے، حکومت سی پیک اور ریکوڈک سمیت تمام منصوبوں پرکام کرنے کے لیےکوشاں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تمام ملکوں سے باہمی عزت اور مفاد کا تعلق رکھنا چاہتی ہے، ملک میں شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر