پاک فوج اور اس کی قیادت کو سیاسی بحث میں گھسیٹا جارہا ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور اس کی قیادت کو سیاسی بحث میں گھسیٹا جارہا ہے ، ملک کے بہترین مفاد میں پاک فوج کوسیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی اعلی قیادت کے حوالے سے براہ راست اورمختلف حوالوں سے باتیں کی جارہی ہیں ، بعض سیاسی قیادت ، صحافیوں ، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا پر ایسی گفتگو کی گئی ، جس میں مسلح افواج کو ملک میں جاری شدید سیاسی بحث میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ، افواج کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سےمنع ہے ، غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں ، ملک کےبہترین مفادمیں پاک فوج کوسیاسی گفتگوسے دور رکھا جائے ، توقع کرتےہیں سب قانون کی پاسداری کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر