وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفی منظور کر لیا۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔مزمل حسین نے استعفے کی وجوہات شیئر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی بات کروں گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ مزمل حسین بہت قابل آدمی ہیں اور واپڈا کو ان کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو اگست 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور پھر تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر