”بلوچستان اور کے پی کے میں بھی سرپرائز دیں گے“

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی،مجھے امید ہے کہ میں اب انشاءاللہ دوبارہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ کرکے ہر فرد کو امیری کی طرف لے کر جاؤں گا۔سابق صدر آصف زرداری کا تقریب سے خطاب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ کو عوام کی طاقت سے بنی گالا واپس بھیج دیا۔اب ہم بلوچستان اور کے پی کے میں بھی سرپرائز دیں گے۔انہوں نے گوٹھ لعل بیروہی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو بھی بی بی شہید کہتی تھیں کہ آپ باہر نکل جائیں ، میں کہتا تھا کہ میری اتنی بڑی بڑی مونچھیں ہیں لوگ کہیں گے یہ کیسا مرد تھا جو اپنے بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں بڑے مسئلے ہیں اور کے پی کے میں بھی بڑے مسائل ہیں اور یہ سب افغانستان کی جنگ کے اثرات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب صدر تھا تو پاکستان کو امیر ملک بنا رہا تھا اور مجھے امید ہے کہ میں اب انشاءاللہ دوبارہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ کرکے ہر فرد کو امیری کی طرف لے کر جاؤں گا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پہلا معرکہ مار چکے ہیں اور اب دوسرے معرکوں میں کامیابی حاصل کریں گے۔ہمیں 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب ہم بلوچستان میں تبدیلی لے کر آئیں گے اور اس کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔جبکہ نوابشاہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ پانچ روپے پاکستانی کے مساوی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس لیے شروع نہیں کیا کہ چھوٹی سڑکیں اور ٹرام بنالوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لوگوں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، صدربنا تو بلوچستان کے غم بہت کم کیے لیکن بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں اب بھی بہت سے مسائل ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے سامنے سرخرو ہوا، اگر بھاگ جاتا تو اپ کہتے اچھا تووہ تم ہو جو لندن میں رہتے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر