خلع کا فیصلہ اور سنگین الزامات: عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خلع کی خبروں کے بعد رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا۔گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انھوں نے آگاہ کیا تھا کہ انھوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ‏شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے، وہ شیطان سے بھی بدتر ہے۔‏‎ عامر لیاقت کی جانب سے پہلے ان تمام الزامات کی تردید کی گئی لیکن بعد میں ان کی جانب سے بھی دانیہ شاہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے متعدد وائس نوٹ جاری کیے گئے۔ایک اسٹوری میں عامر لیاقت نے اہلیہ کو ان فالو کرنے کا اعلان کیا اور اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں، دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی، اُن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔‘اُنہوں نے دانیہ شاہ کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اور تُم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عُمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو، میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں۔‘خیال رہے کہ 10 فروری 2022 کو عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔اس سے قبل عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے بھی عامر لیاقت پر الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر