مودی نے ملنے والے تحائف سے جمع 100 کروڑ بھارتی روپے سے کیا کیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں آج کل سابق وزیراعظم عمران خان کو دیگر ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کے توشہ خانہ سے سستے داموں خرید کر انہیں مہنگے داموں فروخت کرنے کے چرچے زبان رد عام ہیں۔پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے عمران خان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے بطور وزیراعظم دیگر ممالک سے ملنے والی قیمتی گھڑیاں، گاڑیاں اور دیگر نوادرات دبئی میں مہنگے داموں فروخت کر کے کروڑوں روپے کمائے جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ عمران خان کو ملنے والے تحفے ان کی ملکیت تھے اور ان کی مرضی ہے کہ وہ ان تحفوں کو کس قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔اب اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ خود کو ملنے والے تحائف کے بارے میں بتا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں نریندر مودی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب میں گجرات کا وزیراعلیٰ تھا تو لوگ مختلف قسم کے تحائف دیتے تھے، کبھی کوئی شال دے دیتا تو کبھی کوئی چاندی کی تلوار اور کبھی کوئی اچھا سا تاج محل دے دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بہت شاندار پینٹنگز بھی دیتے تھے، میں بھی انسان ہوں میرا بھی دل کرتا کہ اس پینٹنگ کو گھر کی دیوار پر لگاؤں گا کہ کبھی مہمان آئیں گے تو اچھا لگے گا۔نریندر مودی نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کا بھی دل کرے گا یا نہیں کرے گا؟‘ جس پر شرکاء نے جواب دیا کہ ’کرے گا‘ لیکن بھارتی وزیراعظم ہاتھ پر ہاتھ مار کر کہتے ہیں کہ میرا دل نہیں کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے جو تحائف ملتے تھے میں ساری چیزیں توشہ خانہ میں ڈال دیتا تھا جس پر وہ بھی بہت تنگ آ گئے، پھر میں نے ان چیزوں کی قیمت لگوانا شروع کی اور پھر ان کی نیلامی کروانا شروع کی۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا ہمارے ملک میں یہ باتیں ہوتی ہیں کہ فلاں حکومت جاتے ہوئے اتنی چیزیں ساتھ لے گئی لیکن میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جب میں نے گجرات چھوڑا تو بطور وزیراعلیٰ مجھے جو چیزیں ملیں میں نے ان کی عوامی سطح پر نیلامی کروائی اور اس سے جو رقم ملی وہ لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کی۔نریندر مودی نے بتایا کہ ملنے والے تحائف اور بعد میں لوگ مجھے جو چیک دیتے تھے ان کی مد سے 100 کروڑ سے زیادہ رقم جمع ہوئی جو میں سرکار کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے دیکر گیا۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر