وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا رواں ماہ دورہ امریکا متوقع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا رواں ماہ دورہ امریکا متوقع ہے۔اے آر وائی نیوز کی رہورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا کی تاریخ اور شیڈول طے کیا جا رہا ہے، وہ دورہ کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو 12 مئی کو دوستی کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے جب کہ 18مئی کو تحفظ خوراک کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی مفاد میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور پاکستان امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعمیری اور پائیدار روابط خطے اور اس سے باہر امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا وژن انسانی ترقی، علاقائی روابط اور پرامن ہمسائیگی پر مرکوز ہے۔
پاکستان اور امریکہ نے گزشتہ دو سالوں کے دوران کوویڈ وبائی مرض سے نمٹنے میں تعاون کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو ماہ رواں کے آخر میں ہونے والی دوسری عالمی کوویڈ ورچول سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔ سیکرٹری آف سٹیٹ کی طرف سے 18 مئی کو نیویارک میں منعقد ہونے والے گلوبل فوڈسیکورٹی سے متعلق وزارتی اجلاس میں پاکستان کی شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر رابطے میں رہنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر