شانگلہ: اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا مہیا کروں گا، وزیراعظم

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کو سستا آٹا نہیں ملا تو میں اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا مہیا کروں گا۔شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وہاں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کیا جبکہ بشام کے لیے دو ارب روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ملک میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آٹے کی جتنی قیمت آئندہ 2 دنوں میں پنجاب میں ہوگی اتنی ہی خیبر پختون خوا میں بھی ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سے یہ درخواست کروں گا کہ صوبے میں عوام کو اتنی ہی قیمت میں آٹا مہیا کریں جتنی پنجاب میں ہے، اگر ایسا نہیں کرتے تو میں اپنے کپڑے بیچوں گا اور عوام کو آٹا مہیا کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے میری آٹا سستا کرنے کی اپیل نہیں مانی تو مجھے اس صوبے کی ہر دکان پر سستا آٹا مہیا کرنے کا طریقہ آتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس قوم کی جو چیز ہے وہ آپ کی ہے، وہ چاہے جس صوبے کی ہے، وہ میں بیچوں گا اور سستا آٹا دوں گا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سے اپیل کی کہ وہ وہاں علاج مفت کردیں، اگر ایسا نہیں ہوا تو شہباز شریف حاضر ہوگا اور یہ علاج مفت کرکے دے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نےخزانہ خالی کردیا ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مدد و تعاون کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر