” فوج خاموش نہیں، بس غلط شاٹ لگ گئی اور سلپ میں کیچ ہوگیا”

لاہور(نیشنل ٹائمز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ زیادتی ہوئی، فوج خاموش نہیں، اسے حالات کی خبر ہے، بس غلط شاٹ لگ گئی اور سلپ میں کیچ ہوگیا، اداروں کو کہنا چاہتا ہوں 31 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کر دیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریل ہو یا جیل میں عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ ہوں، 6 ماہ سے کہتا آرہا ہوں کہ مارچ میں ہمارے خلاف سازش ہوگی اور اب یہ سازش ان کے گلے پڑگئی ہے، ان موجودہ حالات کا صرف ایک ہی حل ہے الیکشن، الیکشن اور الیکشن۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت 31 مئی سے پہلے انتخابات کرا لے، دنیا میں کہیں بھی جائیں گے لوگ ان کو چور ہی کہیں گے، الیکشن میں آصف زرداری رکاوٹ ہیں، فیصلہ ہوجائے گا تو یہ جوڈیشل کمیشن بھی مانیں گے،31 مئی سے پہلے الیکشن کی طرف آئیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔شیخ رشید نے مسجد نبوی ﷺ واقعے پر مختلف شہروں میں 9 مقدمات کے اندراج کے بعد عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی، عمران خان میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آر ہوگی یا پار ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لئے بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے، جس سامراجی مراسلے کو جو عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش تھا اس کو حکومت بے بنیاد اور جعلی قرار دیتی تھی اور آج خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جیسے کہ انگریز نے برصغیر میں کی اور ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتداء جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر