انٹر بینک میں عید کے بعد ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوگیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)عیدالفطر کے بعد ڈالر انٹربینک سیشن میں 94 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں بدستور 187 روپے ہے۔عید تعطیلات کے بعد انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری سیشن میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوا ہے، ڈالر انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر 186 روپے 62 پیسے کا ہے۔ امریکا میں شرح میں سود اضافے کے بعد ڈالر عالمی سطح پر مہنگا ہوا ہے، لیکن پاکستانی اوپن مارکیٹ میں 187 روپے برقرار ہے۔جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا نہ ہونے کی وجہ اس کی ڈیمانڈ اور سپلائی ہے۔ایکسچینج کمپنیز کے پاس عید تعطیلات میں خریدے گئے ڈالر کی سپلائی تھی، ڈالر کی طلب اوپن مارکیٹ میں مقامی قوانین کے سبب کم ہے، جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا نہیں ہوا۔انٹربینک میں لیکن عید تعطیلات میں درآمدات کی ادائیگیاں ہوئیں لیکن برآمدی وصولیاں متاثر رہیں، بینکوں کے نوسٹرو اکاؤنٹس میں کمی ہوئی تھی، اس لئے انہوں نے خریداری کی ہے۔ظفر پراچہ نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں اپنی 99 فیصد مقامی خریدے گئے ڈالر انٹربینک میں فروخت کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر