لاہور(نیشنل ٹائمز)برطانیہ اور گریٹر مانچسٹر میں لوکل کونسلز کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی میں اہم مقابلے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا پابندیوں سے آزادی کے بعد پہلی بار لوگ حق رائے استعمال کررہے ہیں۔لوکل کونسلز کے انتخابات میں لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدوار بڑی تعداد میں کھڑے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی۔
برطانیہ اور گریٹر مانچسٹر میں لوکل الیکشن آج



