پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ترجمان کے مطابق دفتر خارجہ طلبی پر بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا ہےکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلبی پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ نام نہاد حد بندی کمیشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو بے اختیار کرنا ہے، نئی حد بندیاں مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو مزید کمزور، پسماندہ اور تقسیم کر دیں گی، نئی حد بندیاں ایک اور کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازع ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر